دیامر:- دیامر کی صورتحال کشیدہ، تھانے پر حملہ کرکے دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر پہاڑوں پر چڑھ گئے

دیامر کی صورتحال کشیدہ، تھانے پر حملہ کرکے دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر پہاڑوں پر چڑھ گئے

دیامر کی صورتحال کشیدہ، تھانے پر حملہ کرکے دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر پہاڑوں پر چڑھ گئے، راہگیروں پر حملہ جاری
دیامر کی صورتحال کشیدہ. تھانے پر حملہ کرکے دہشتگرد اپنے ساتھیوں کو چھڑا کر پہاڑوں پر چڑھ گئے. راہگیروں پر حملہ جاری
ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے علاقے کے مولوی شہزادہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا. جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عارف کو شہید کردیا تھا۔




اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے داریل تھانے پر حملہ کرکے گزشتہ روز پولیس آپریشن میں پکڑے جانے والے دہشتگردوں کو چھڑا کر لے گئے۔ تھانے پر حملے کے دوران دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا جس کی شناخت شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری طرف دہشتگردوں نے داریل جانے والی شاہراہ کے اوپر پہاڑی چوٹیوں پر قبضہ کرلیا ہے اور آنے جانے والے ہر شخص پر فائرنگ کررہے ہیں۔ اب سے تھوڑی دیر پہلے گلگت کی عدالے کے سیشن جج پر بھی فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے داریل روڈ
پر پتھر گرا کر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔



پولیس ذرائع کا یہ دعویٰ ہے کہ گزشتہ رات پولیس نے علاقے کے مولوی شہزادہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عارف کو شہید کردیا تھا۔ شہید عارف کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لے آنے والوں پر بھی پہاڑوں چوٹیوں پر چھپے ہوئے دہشتگردوں کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ رات کے آپریشن میں جی بی پولیس نے مولوی شہزادہ خان کے گھر سے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے داریل تھانہ منتقل کردیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ابھی گاڑیوں کو وہاں سے گزرنے دیا جارہا ہے مگر 4 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس، کفن ساتھ میں لیے اور چہرے ڈھانپے اسی جگہ پر موجود ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی وردی میں تین دہشتگردوں کو پھوگچ کی بالائی نہر سے ان کے لیے کھانا لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔





admin

I am SR Haical. I am a Web Developer,Freelancer,Graphic designer,blogger,you-tuber and consultant travel. Further, i am fond to let the people aware of the latest trend techs to walk through.

11 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.