Application Submission Application Submission

Application Submission Against Ret. G Amjad Shoaib



Gilgit baltistan today

Application Submission Against Ret. G Amjad Shoaib and Anchor Abdul Malik at High Commission of PAK London for their statements against Gilgit baltistan

پاکستانی ہائی کمیشن آفس لندن کے باہر گلگت بلتستان کی بیٹیوں محترمہ فاطمہ علی صاحبہ اور محترمہ کوثر بانو صاحبہ کا پاکستانی ہائی کمشنر لندن کے نام لکھے گئے احتجاجی مراسلے کا احوال…..

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
آج ہم یہاں پر گلگت بلتستان کے عوام کی طرف سے پاکستانی ہائی کمیشن آفس لندن میں رٹائرڈ جنرل امجد شعیب اور پاکستان میں موجود 92 چینل کے ٹی اینکر پرسن عبدل مالک کے خلاف ایک شکایت درج کروانے آئے ہیں۔

محترم جناب پاکستانی ہائی کمشنر لندن.!

جناب اعلی.!!!
میرا نام فاطمہ علی ہے اور میرا تعلق پاکستان کے متنازع خطے بے آئین گلگت بلتستان سے ہے، میں پچھلے 18 سالوں سے بحیثیت ڈاکٹر یورپ میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہوں.
میں آج یہاں پر محترمہ کوثر بانو جو کہ بریٹن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں.

ہم یہاں پر محب وطن گلگت بلتستانیوں اور پاکستانیوں کی نمائندگی کر رہے ہیں. آج ہم یہاں پر پاکستانی ہائی کمشنر کے پاس رٹائرڈ جنرل امجد شعیب اور اینکر پرسن چینل 92 عبدل مالک کی جانب سے گلگت بلتستان کے محب وطن نوجوانوں کے خلاف لگائے گئے الزامات کے خلاف شکایت درج کروانے آئے ہیں جوکہ بے بنیاد ہیں. ہم پاکستان کے خطے گلگت بلتستان کے دو ملین سے زیادہ امن پسند اور محب وطن وطن شہری ہیں۔ ہم ایک ملٹری جنرل امجد شعیب اور عبدل مالک کے بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت، غم و غصّے اظہار اور مسترد کرتے ہیں.




چینل 92 نیوز پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے امجد شعیب نے گلگت بلتستان میں حالیہ پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کو انتہائی غلط رنگ دینے کی کوشش کی. اور انہوں نے گلف ممالک میں کام کرنے والے نوجوانوں پر سنگین غداری کے الزامات لگائے اور را سے رابطوں جیسے انتہائی غلیظ الزامات لگائے، اور مزید گفتگو کرتے ہوئے عبدل مالک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مقیم اسماعیلی آغا خانی اپنا ایک الگ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں.

امجد شعیب اور عبدل مالک کی گفتگو گلگت بلتستان اور پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک، بے بنیاد اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے.

ہم محب وطن گلگت بلتستان کے عوام چینل 92 امجد شعیب اور عبدل مالک کے بے بنیاد الزامات اور تجزیے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں. اور ہم دیگر چینلوں پر ہونے والے غیر زمیدارانہ تجزیوں کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں.




محترم جناب ہائی کمشنر صاحب.!!!
یہ ایک حقیقت ہے کہ محب وطن گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق مثلاً تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے، بجلی اور ٹرانسپورٹ سے محروم ہیں. ان ساری محرمیوں کے باوجود گلگت بلتستان کے عوام نے برداشت کیا ہے اور ہر محاذ پر پاکستان کی اور پاکستان کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے. اس کے باوجود پاکستان کے سیاسی اور ملٹری کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق مہیاء نہ کرنا افسوسناک ہے.

ہم گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے عمران خان کو پاکستان کے نئے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں. ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان گلگت بلتستان کے عوام میں مثبت تبدیلی لائیں گے.




جناب اعلی.!!!
ہم گلگت بلتستان کے عوام نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم محترم جناب عمران خان صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کے شہری کے برابر آئینی و قانونی حقوق دئے جائیں اور ہمیں پاکستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے تاکہ ہم بھی اپنی پسند کی پارٹی کو ووٹ دے سکیں اور وزیراعظم کے انتخاب کا حصہ بن سکیں. گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنا کر اکہتر سالوں سے محرومیوں کا ازالہ کیا جائے.
پاکستان پائندہ باد……







admin

I am SR Haical. I am a Web Developer,Freelancer,Graphic designer,blogger,you-tuber and consultant travel. Further, i am fond to let the people aware of the latest trend techs to walk through.

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.